لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 4پیسے سستا ہو گیاجس کے باعث قیمت 159 روپے 35 پیسے سے کم ہو کر 159 روپے 31 پیسے ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 21 پیسے کی تنزلی دیکھی گئی تھی، رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر 43 پیسے سستا ہو گیا۔