لاہور کی نگینہ مارکیٹ زمرد، یاقوت اور عقیق سمیت قیمتی پتھروں کا اہم مرکز، خریداروں کا رش

Published On 17 March,2021 10:36 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی نگینہ مارکیٹ زمرد، مرجان، یاقوت اور عقیق سمیت قیمتی پتھروں کا اہم مرکز ہے جہاں خریداروں کا رش لگا رہتا ہے۔

کہنے والے یہ بھی کہتے ہیں کہ ایک پتھر ادھر آیا تو میں اس سوچ میں ہوں، دوست کیا خوب وفاؤں کا صلہ دیتے ہیں لیکن یہاں معاملہ قدرے مختلف ہے کہ لاہور کی نگینہ مارکیٹ میں احباب خود خوب صورت پتھروں کی خریداری کے لیے آتے ہیں

آپ کو زمرد، یاقوت، عقیق ، مرجان یا کوئی سا بھی پتھر چاہیے ہو تو اِس کے لیے بھلا لاہور کی نگینہ مارکیٹ سے بہتر کون سی جگہ ہے۔ لوہاری دروازے کے قریب واقع اِس مارکیٹ میں ایک سے ایک خوب صورت نگینہ آپ کا منتظر ہے۔

ہر چند کہ محفل نے مری قدر بہت کی، اکتا کے انگوٹھی سے لیکن نگینہ نکل آیا۔ اگر ایسی صورت ہو تو بھی پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے کہ یہاں نگینے کو انگوٹھی میں فٹ کرنے کے کاریگر بھی موجود رہتے ہیں لیکن رنگ برنگ پتھروں کی اِس دنیا میں کاروبار کرنے والوں کو کچھ شکایت بھی ہیں۔

مختصرا اِس مقام کے بارے میں یہی کہا جاسکتا ہے کہ کتنے پہلو نظر آ جائیں نہ جانے دل کے، آئینہ ساز کے ہاتھوں میں نگینہ جو آیا۔