فاٹا اور پاٹا میں صنعتوں کے خام مال کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کا اعلامیہ جاری

Published On 29 March,2021 12:42 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایف بی آر نے فاٹا اور پاٹا میں صنعتوں کے لئے خام مال کی درآمدات پر ٹیکس چھوٹ کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

فاٹا اور پاٹا میں صنعتی پیداوار اور روز گار میں اضافے کے لئے حکومت کا بڑا فیصلہ، صنعتکار اب ڈیوٹی فری خام مال کی درآمدات کر سکتے ہیں۔ ایف بی آر نے صنعتوں کے لئے خام مال کی درآمدات پر ٹیکس چھوٹ کا سرکلر بھی جاری کردیا مگر اس عمل کو شفاف رکھنے کے لئے ایف بی آر نے چند ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

صنعتکاروں کو خام مال کی درآمدات سے پہلے ایف بی آر کو ایک پوسٹ ڈیٹ چیک جمع کرانا ہوگا۔ خام مال استعمال ہونے کے شواہد جمع کرنے کی صورت میں چیک واپس کردیا جائے گا۔

صنعت کار درآمد شدہ خام کے استعمال، اس سے ہونے والی پیداوار اور ماہانہ پیداوار میں اضافے کا سرٹیفیکٹ جمع کرانے کے پابند ہونگے۔
 

Advertisement