پراپرٹی خریدنے والے مشکوک گاہک کی تمام تفصیلات دینا ہوں گی، ایف بی آر

Published On 24 March,2021 08:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی شرط پر اہم فیصلہ کرتے ہوئے پراپرٹی ڈیلرز اور رئیل سٹیٹ ایجنٹس کو خصوصی سوالنامہ جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے جاری سوالنامے میں پراپرٹی ڈیلرز کیلئے 60 سوالات پر مبنی سوالنامہ جاری کیا گیا ہے۔

اس سوالنامے میں پراپرٹی میں مشکوک سرمایہ کی معلومات مانگی گئی ہیں، اب پراپرٹی خریدنے والے مشکوک گاہک کی تمام تفصیلات دینا ہوں گی۔

اس کے علاوہ کیش پر پراپرٹی خریدنے والوں کی تفصیلات بھی دینا ہوں گی۔ اگر گاہک کی پراپرٹی ورثے سے ملی ہے تو اس کے بارے میں بھی تمام معلومات بتانا ہوگی۔ پراپرٹی ڈیلرز کو تمام سوالات کے مفصل جواب دینا ہوں گے۔

 

Advertisement