لاہور: (ویب ڈیسک) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر تیزی سے نیچے گرنے لگی، ایک مرتبہ پھر امریکی کرنسی 16 پیسے سستی ہو گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 16 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 153 روپے 18 پیسے سے گر کر 153 روپے 2 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/C51rd0P1RF pic.twitter.com/5sy1zsxNy2
— SBP (@StateBank_Pak) April 8, 2021
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 15 پیسے سستا ہو گیا تھا اور قیمت 153 روپے 33 پیسے سے کم ہو کر 153 روپے 18 پیسے ہو گئی تھی۔
دوسری طرف دیگر کرنسیوں میں یورو کی قدر میں 52 پیسے کمی دیکھی گئی اور ایک یورو 181.54 روپے کیا گیا جب کہ برطانوی پاؤنڈ 1.60 روپے کی کمی سے 210.25 روپے، سعودی ریال 0.04 پیسے کمی سے 40.80 روپے کا ہو گیا۔