لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ڈالر کی بے قدری اور روپیہ کے مضبوط ہونے کا تسلسل جاری ہے۔ امریکی کرنسی مزید 19 پیسے سستی ہو گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 19 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 152 روپے 94 پیسے سے کم ہو کر 152 روپے 75 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/32qmd9v6F1 pic.twitter.com/bx0FHAy6tk
— SBP (@StateBank_Pak) April 12, 2021