روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 17 پیسے سستا

Published On 30 April,2021 04:01 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 17 پیسے سستا ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 17 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 153 روپے 62 پیسے سے کم ہو کر 153 روپے 45 پیسے ہو گئی ہے۔

جاپان کی جانب سے 370 ملین ڈالر کے قرضوں کی ادائیگیوں میں ریلیف دینے اور اوور سیز پاکستانیوں کی طرف سے روشن ڈیجیٹل پروگرام کے تحت ملک بھر میں گزشتہ سات ماہ کے دوران ایک ارب ڈالر کی خطیر رقم پاکستان بھیجنے کے باعث امریکی کرنسی گراوٹ کی طرف جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 26 پیسے سستا ہو گیا اور نئی قیمت 153 روپے 88 پیسے سے کم ہو کر 153 روپے 62 پیسے ہو گئی تھی۔

دور روز قبل بھی انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 62 پیسے کم ہو گئی تھی۔ جس کے بعد قیمت 154 روپے 50 پیسے سے کم ہو کر 153 روپے 88 پیسے ہو گئی تھی۔
 

Advertisement