انٹربینک میں امریکی ڈالر مزید 44 پیسے گر گیا

Published On 06 May,2021 10:34 am

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مزید 44 پیسے گر گئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید کمی، 44 پیسے گراوٹ کے بعد 152 روپے 60 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں 40 پیسے کمی کے بعد 153 روپے 20 پیسے پر فروخت ہوا۔ گذشتہ روز بھی انٹر بینک میں امریکی کرنسی 20 پیسے گھٹ گئی تھی جس کے بعد ڈالر 153 روپے 4 پیسے پر فروخت ہوا تھا۔

اس سے قبل کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالر ریٹ میں 12 پیسے کی کمی دیکھی گئی تھی۔ واضح رہے کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل گراوٹ پاکستانی معیشت کیلئے مثبت شگون ہے، اس سے ایک جانب تو ملکی ادائیگیوں کے توازن میں بہتری آئے گی تو دوسری جانب بیرونی قرضوں کے بوجھ میں کمی واقع ہو گی۔ 

 

Advertisement