کورونا سے بیروزگار 40 لاکھ افراد کو 12 ہزار کی کیش گرانٹ دینے کا فیصلہ

Published On 26 May,2021 07:00 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ حکومت نے کورونا سے بے روزگار ہونے والے چالیس لاکھ افراد کو بارہ ہزار کی کیش گرانٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس کے لیے 48 ارب روپے منظور کئے گئے ہیں۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں دس نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا ۔ ۔وزارت تعلیم کیلئے 12 کروڑ 47 لاکھ کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ جبکہ پاکستان سنگل ونڈو ایکٹ 2021 پر عمل درآمد کی منظوری دی گئی۔

ایوی ایشن اسکواڈرن کیلئے 28 کروڑ 88 لاکھ کی تکنیکی گرانٹ اور کرتار پور راہداری کیلئے خصوصی ونگ کے قیام کی سمری بھی منظور کر لی گئی۔

کابینہ اقتصادی کمیٹی نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس کیلئے 4 کروڑ 28 لاکھ روپے کی گرانٹ بھی منظور کرلی ۔۔

Advertisement