لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو 4 ہزار ارب روپے کے تاریخی سنگ میل عبور کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے لکھا کہ ایف بی آرکی وصولیوں میں رواں سال 18فیصداضافہ ہوا۔ یہ حکومت کی معیشت بحالی کیلئے کیے گئے اقدامات کی عکاس ہے۔ جولائی سے مئی تک ایف بی آر کی وصولی 4 ہزار 143 ارب روپے ہے۔
I commend efforts of FBR in crossing historic milestone of Rs 4,000 bn in any yr for first time ever. During Jul-May our collections reached Rs.4143 bn & still counting - 18% higher than same period last yr. This reflects broad-based economic revival spurred by govt policies.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 29, 2021
انہوں نے لکھا کہ ایک سال میں 4 ہزار ارب روپے کے تاریخی سنگ میل عبور کرنے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کوششوں کو سراہتا ہوں۔