وزیر خزانہ شوکت ترین کا آئندہ سال گردشی قرضہ نہ بڑھنے کا اعلان

Published On 16 June,2021 03:28 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ شوکت ترین نے آئندہ سال گردشی قرضہ نہ بڑھنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے دوران گردشی قرضہ نہیں بڑھے گا، گردشی قرضہ 23 سو ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے خزانہ کمیٹی میں بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کا کردار ہراسمنٹ کا ہے، ٹیکس دہندگان کا ٹیکس آڈٹ کا تھرڈ پارٹی سے کرایا جائے گا، 75 لاکھ افراد غیر ٹیکس دہندگان کی معلومات حاصل کر لی ہیں، فنانس بل سے ان لینڈ ریونیو افسر کو گرفتاری کا اختیار ختم کر دیا، ان لینڈ ریونیو افسر کو گرفتاری کا اختیار نہیں ہو گا۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ تین ممبر پر مشتمل کمیٹی گرفتاری کا فیصلہ کرے گی، کمیٹی کی صدارت بطور وزیر خزانہ میں خود کروں گا، کمیٹی ارکان میں وقار مسعود اور چئیرمین ایف بی آر شامل ہیں۔
 

Advertisement