پورٹ قاسم میں ایل این جی ٹرمینل منصوبہ، غیر ملکی کمپنی 30 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کریگی

Published On 29 June,2021 03:42 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان میں چوتھا ایل این جی ٹرمینل لگانے کے منصوبے کیلئے غیر ملکی کمپنی 30 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ غیرملکی کمپنی 30 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ ٹرمینل پورٹ قاسم میں لگایا جائیگا۔ یہ منصوبہ دو سال میں مکمل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمینل پر نوے ایل این جی کارگو شپ لنگر انداز ہوسکیں گے جس کے لئے چوبیس کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھائی جائے گی۔
 

Advertisement