اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، مہنگائی کی شرح میں 0.53 فیصد کا اضافہ ہو گئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سبزیاں، گھی، مرغی کا گوشت، انڈے مہنگے ہوئے ۔
ادارہ شماریات کے مطابق 20کلو آٹے کا تھیلا 11 روپے 93 پیسے سستاہوا، پیاز 5 روپے 34 پیسے فی کلو، لہسن 7 روپے 80 پیسے فی کلو مہنگاہوا۔ حالیہ ہفتے خوردنی گھی کا اڑھائی کلو کا ڈبہ5 روپے 62 پیسے مہنگاہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق انڈے 85 پیسے فی درجن، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر51 روپے 24 پیسے مہنگاہوا، حالیہ ہفتے آلو، گڑ، مٹن بیف کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا، دال مونگ 7 روپے 2 پیسے فی کلو، برائلر مرغی 6 روپے 92 پیسے فی کلومہنگی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں کیلے 2 روپے 62 پیسےفی درجن مہنگے ہوئے، دال ماش 3 روپے 42 پیسے فی کلو، دال مسور ایک روپے 25 پیسے فی کلوسستی ہوئی، ٹماٹر کی قیمت میں ایک ہفتےمیں 13 روپے 90 پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔ حالیہ ہفتے 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔