مئی کی نسبت جون کے دوران مہنگائی میں 0.24 فیصد کمی

Published On 01 July,2021 05:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مئی کی نسبت جون میں مہنگائی میں 0.24 فیصد کمی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق مالی سال 2020-21 میں مہنگائی کی اوسط شرح 8.90 فیصد رہی، جون میں شرح 9.70 فیصد رکارڈ کی گئی، مئی کی نسبت جون میں مہنگائی میں 0.24 فیصد کمی ہوئی، ایک سال میں شہروں میں انڈے 32.88 فیصد مہنگے ہوئے۔ اسی عرصے میں خوردنی گھی 23.75 فیصد مہنگا ہوا۔ مسالہ جات23.27 فیصد اور کوکنگ آئل 21.93 فیصد مہنگا ہوا۔ ٹماٹر 19.67 فیصد مہنگے ہوئے، گندم 18.99 فیصد، گوشت 16.66 اور دودھ 14.19 فیصد مہنگاہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں شہروں میں دال مونگ 20.17 فیصد سستی ہوئی، آلو 16.42 اور پیاز 5.07 فیصد سستے ہوئے، دیہی علاقوں میں سالانہ بنیادپر انڈے 37.97 فیصد مہنگے ہوئے، اسی عرصے میں کوکنگ آئل 30.81 فیصد مہنگاہوا، خوردنی گھی 26.84 فیصد، ٹماٹر 23.86 اور گندم 20.09فیصد مہنگی ہوئی، دیہی علاقوں میں سالانہ بنیاد پر چینی 20.69 فیصد مہنگی ہوئی۔ چاول 9.98 فیصد مہنگے ہوئے، دیہی علاقوں میں دال مونگ 25.23 فیصد اور آلو 19.38 فیصد سستا ہوا، پیاز 12.73 فیصد,پھل 11.77اور دال مسور2.59 فیصد سستی ہوئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے طابق جون میں شہروں میں ماہانہ بنیاد پر ٹماٹر 28.94 فیصد مہنگے ہوئے، پیاز 14.97فیصد، انڈے 4.37 اور سبزیاں3.11 فیصد مہنگی ہوئی، ماہانہ بنیادوں پر گوشت 2.85 فیصد اور گندم 1.52 فیصد مہنگی ہوئی، ماہانہ بنیادوں پر شہروں میں چکن 36.86 اور پھل 20.07 فیصد سستے ہوئے، دال مونگ 6.10 فیصد، دال چنا 1.82 اوردال ماش 1.24 فیصد سستی ہوئی، دیہی علاقوں میں ٹماٹر 26.76 اور سبزیاں 9.09فیصد سستی ہوئی، انڈے 4.72فیصد، گندم 3.11 اور گڑ 2.49 فیصد سستا ہوا، ماہانہ بنیاد پر دیہی علاقوں میں چکن 32.50 فیصد سستاہو، دیہی علاقوں میں پھل 12.58فیصد,دال مونگ 7.92 اور دال ماش 2.12 فیصد سستی ہوئی۔
 

Advertisement