کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا، روپے کے مقابلے ریٹ میں 22 پیسے اضافہ ہوا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز امریکی ڈالر 22 پیسے اضافے سے انٹربینک میں 158 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔ گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 31 پیسے مہنگا ہوا تھا اور قیمت 157 روپے 87 پیسے سے بڑھ کر 158 روپے 18 پیسے ہو گئی تھی۔