فیصل آباد: قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، خریداری میں کمی

Published On 14 July,2021 09:11 am

لاہور: (دنیا نیوز) عید الضحی قریب آنے کے بعد فیصل آباد کی مویشی منڈیوں میں رش تو بڑھ گیا ہے تاہم جانوروں کی ہوشربا قیمتوں کے سبب خریداروں کی دلچسپی کم ہونے لگی۔

عید قربان قریب آتے ہی منڈیوں کی رونقیں آباد تو ہو گئیں لیکن مویشیوں کی قیمتیں سنتے ہی شہریوں کے طوے اڑ جاتے ہیں۔ فیصل آباد میں گذشتہ سال کی نسبت قربانی کے جانوروں کی قیمت رواں سال کہیں زیادہ مانگی جا رہی ہے۔ شہری کہتے ہیں 50-60 ہزار سے کم کوئی بکرا ہی موجود نہیں، سنت ابراہیمی کی ادائیگی بہت مشکل دکھائی دے رہی ہے۔

بیوپاری کہتے ہیں آٹا، چینی، دالیں سب مہنگی ہو گئیں۔ گوشت کی قیمت بھی 700 سے بڑھ کر 1200 روپے تک پہنچ چکی ہے تو ہم بکرے کیسے سستے میں فروخت کردیں۔

منڈیوں میں ایک طرف گاہک مہنگے جانور خریدنے پر تیار نہیں تو دوسری جانب بیوپاری بھی ریٹ کرنے پر رضا مند نہیں۔ بیورپاری اور گاہک دونوں آخری دنوں کے انتظار میں ہیں۔
 

Advertisement