روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا،سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز تیزی

Published On 15 July,2021 04:13 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 17 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 17 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 159 روپے 13 پیسے سے بڑھ کر 159 روپے 30 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز بھی اُتار چڑھاؤ کے بعد 136.79 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث انڈیکس 47628.26 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پورے کاروباری روز کے دوران 0.29 فیصد کی بہتری دیکھی گئی، 19 کروڑ 16 لاکھ 66 ہزار 577 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 25 ارب روپے کےقریب فائدہ ہوا۔
 

Advertisement