یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا، گھی اور چینی مزید مہنگی

Published On 28 July,2021 09:44 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مہنگائی کے مارے عوام کے لیے بُری خبر ہے، یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا، گھی اور چینی مزید مہنگی کر دی گئی۔ آٹا ساڑھے 7 روپے فی کلو جبکہ چینی 17 روپے کلو مہنگی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں مہنگائی کے وار جاری ہیں، حکومت کیطرف سے ایک مرتبہ پھر یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا، گھی اور چینی مہنگی کر دی گئی ہے جس کے باعث عوام پریشان ہو گئے ہیں۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا ساڑھے 7 روپے فی کلو، چینی 17 روپے جبکہ گھی اور تیل 90 روپے فی کلو مہنگا کردیا گیا ہے۔ اب چینی کی نئی قیمت 68 روپے کلو سے بڑھ 85 روپے، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا800 سے بڑھ کر 950 روپے جبکہ گھی 170 کی بجائے 260 روپے کلو اور خورنی تیل 170 کی بجائے 260روپے فی لٹر میں دستیاب ہوگا۔
 

Advertisement