روپے کے مقابلے امریکی ڈالر مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں بڑی مندی

Published On 16 August,2021 04:34 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 19 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید 19 پیسے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور قیمت 164 روپے سے بڑھ کر 164 روپے 19 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 257.05 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 46912.79 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
 

Advertisement