اسلام آباد:(دنیا نیوز)حکومت نے مہنگائی کا ایک اور جھٹکا لگاتے ہوئے ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلوگرام کا اضافہ کر دیا جس کے بعد ایل پی جی175روپے فی کلو سے بڑھ کر 195روپے فی کلو ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور وار کرتے ہوئے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے ، فی کلوگرام گیس کی قیمت میں اضافہ کے بعد گھریلو سلنڈر2060سے بڑھ کر 2300 کا ہوگیا، کمرشل سلنڈر 7925روپے سے بڑھ کر8853 روپے ہو گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے بعدگلگت بلتستان اورپہاڑی علاقوں میں ایل پی جی کی قیمت 225روپے فی کلو ہو گئی جبکہ گھریلو سلنڈر 2655روپے کا ہوگیا، کمر شل سلنڈر 10215روپے میں دستیاب ہوگا۔