موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافہ، کمپنیوں کے ڈیلرز کو مراسلے جاری

Published On 30 September,2021 10:45 am

لاہور: ( روزنامہ دنیا) موٹر سائیکل ساز کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث خام مال کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث موٹر سائیکل کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔

گذشتہ روز ڈیلرز کو نئی قیمتوں کا مراسلہ جاری کر دیا گیا، جس سے مارکیٹ میں سی ڈی 70 کی قیمت چار ہزار روپے تک بڑھا دی گئی۔ سی ڈی 100 کی قیمتوں میں پانچ ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا جبکہ ون ٹو فائیو اور سلف سٹارٹ بائیک کی قیمتوں میں ساڑھے چھ ہزار روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح YBR125G کی قیمت 8500 روپے اضافے کیساتھ 2 لاکھ 13 ہزار 500 روپے، جبکہ YBR125Z کی قیمت بھی 8500 روپے بڑھا کر 1 لاکھ 84 ہزار روپے ہوجائے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔
 

Advertisement