پشاور: (دنیا نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے چکن کی برآمد پر پابندی برقرار رکھنے کا حکم دیدیا، قیمتیں جب تک کم نہیں ہوتی پابندی برقراررہے گی۔
پشاور ہائیکورٹ میں چکن کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے چکن کی برآمد پر پابندی برقرار رکھنے کا حکم دیدیا، عدالت نے حکم دیا کہ قیمتیں جب تک کم نہیں ہوتیں پابندی برقراررہے گی،عدالت نے ایک دن کے چوزے کو برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔
سیکرٹری فوڈ نے عدالت میں بتایا کہ چکن کی فی کلو قیمت 231 سے بڑھی تو برآمد پر پابندی لگا دی، عدالتی حکم پر عمل درآمد یقینی بنا رہے ہیں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ آپ سب مل بیٹھ کر جو بھی مسئلے ہیں، ان کا حل نکالیں ہم ٹائم دیتے ہیں، مل بیٹھ کر اس کا حل نکالیں اور ہمیں رپورٹ دیں۔