خیبرپختونخوا: ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار سے بڑھ گئی، شہریوں کو تشویش

Published On 21 October,2021 09:23 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ کیسز بڑھنے لگے، صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزارسے بڑھ گئی، بڑھتے کیسز سے شہریوں میں تشویش پھیل گئی۔

خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس کے وار جاری ہیں، صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 365 ہو گئی۔ ڈینگی وائرس سے صوبے میں سب سے زیادہ پشاور متاثر ہے جہاں سب سے زیادہ 15 سو سے زائد افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے، دوسرے نمبر ضلع نوشہرہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 400 کے قریب پہنچ گئی ہے، شہری کہتے ہیں حکومت ڈینگی کے مزید پھیلائو کو روکنے کے لیے اقدامات اٹھائے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے بھی ڈینگی وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھائے جانے کے دعوے جاری ہیں، صوبائی وزیرصحت کہتے ہیں حساس اضلاع میں متعلقہ انتظامیہ، ایم پی ایز اور دیگر ادارے مشترکہ اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبہ میں ڈینگی سے اب تک 5 افراد جاں بحق جبکہ 25ہزار سے زائد مشتبہ کیسز سامنے آچکے ہیں۔
 

Advertisement