لاہور میں کم گیس پریشر کی شکایات، گنجان آباد علاقوں میں شہری بازاری کھانا کھانے پر مجبور

Published On 28 November,2021 01:46 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے مختلف علاقوں میں گیس بندش اور لو پریشر کی شکایات میں مسلسل اضافہ ہو گیا، گنجان آباد علاقوں میں گیس بندش نے شہریوں کو بازار سے کھانا لا کر کھانے پر مجبور کر دیا۔

گیس بندش اور لو پریشر کی شکایات میں مسلسل اضافہ، شہر کے متعدد علاقوں میں شہری دن بھر گیس سے محروم رہنے لگے۔ گیس کی عدم دستیابی کے باعث صبح کا ناشتہ اور رات کا کھانا بھی بازار سے آنے لگا، گیس بندش اور لو پریشر سے گھریلو صارفین کے ساتھ کمرشل صارفین بھی پریشان ہیں۔ ہوٹل اور تندور مالکان نے قدرتی گیس نہ ہونے پر ایل پی کی کا استعمال شروع کردیا۔

شاد باغ کے علاقہ وسن پورہ محمدی محلہ میں دن بھر شہری گیس سے محروم رہنے لگے، اہل علاقہ نے گیس کی بندش کے خلاف احتجاج کیا، حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ دن بھر گیس دستیاب نہیں، ہوٹلوں سے کھانا لانے پر مجبور ہیں، گیس نہ ہونے کی وجہ سے بچے صبح بھوکے سکول جاتے ہیں، متعدد بار شکایات کے باوجود سوئی ناردرن حکام کوئی ایکشن نہیں لیتے۔ 

Advertisement