ماہ نومبر میں تجارتی خسارے میں 134 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

Published On 03 December,2021 11:48 am

کراچی: (دنیا نیوز) نومبر میں درآمدات اور برآمدات کے درمیان فرق تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 134 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے نومبر 2021 کے دوران ملکی درآمدات 69 فیصد اضافے سے 32 ارب 93 کروڑ ڈالر جبکہ برآمدات 27 فیصد اضافے سے 12 ارب 34 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں، اسی طرح رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں تجارتی خسارہ 111 فیصد اضافے سے 20 ارب 59 کروڑ ڈالرکی سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب نومبر 2021 میں ملکی برآمدات 33 فیصد اضافے سے 2 ارب 88 کروڑ ڈالر اور درآمدات 83 فیصد اضافے سے 7 ارب 84 کروڑ ڈالر جبکہ تجارتی خسارہ 134 فیصد اضافے سے 4 ارب 96 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق معاشی سرگرمیوں میں اضافے اور عالمی منڈی میں اجناس کی قیمتیں بڑھنے کے سبب درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
 

Advertisement