لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرنٹ اکائونٹ خسارے پر قابو پانے کےلئے اقدامات کے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان میں وزیراعظم نے لکھا کہ حسابات جاریہ پر قابو پانےکے اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہو رہے ہیں۔ ان اقدامات کے باعث فروری میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ صرف 0.5 ارب ڈالر تک کم ہو گیا ہے جو جنوری میں 2 ارب ڈالر تھا۔
انہوں نے کہا کہ فروری کا کرنٹ اکائونٹ ماہانہ خسارہ رواں مالی سال میں سب سے کم خسارہ رہا ہے۔ اس دوران ماضی میں کی گئی سب سے زیادہ برآمدات کے مقابلے میں فروری 2022 میں برآمدات میں نمایاں اضافہ جبکہ درآمدات میں 21 فیصد کمی ہوئی ہے جس کی بنیادی وجہ بڑے صنعتی اداروں کی پیداوار میں مستحکم شرح نمو ہے۔
Timely actions to contain current account deficit bear fruit.Deficit shrank to only $0.5bn in Feb,$2bn lower than in Jan & lowest monthly deficit so far this fiscal yr.Exports close to all-time high & imports down 21% from their peak & strong growth in large scale manufacturing.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 19, 2022