کراچی: (اسلم خان) شہر قائد سے گزشتہ سال کے مقابلے میں 42 فیصد زیادہ ٹیکس کی وصولی ہوئی۔
اعلامیہ کے مطابق ایف بی آر کے لارج ٹیکس پیئر آفس نے کراچی سے ٹیکس وصولی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا، کراچی سے جولائی 2021 سے مارچ 2022ء تک 1144 ارب سے زائد ٹیکس وصول کیا گیا، گذشتہ مالی سال میں اس عرصے میں کراچی سے 805 ارب ٹیکس وصول کیا گیا تھا۔ وفاقی حکومت نے لارج ٹیکس پیئر آفس کراچی کو 1041 ارب کا ٹارگٹ دیا تھا۔
اعلامیہ کے مطابق کراچی سے ٹیکس کی وصولی میں ٹارگٹ سے 103 ارب زیادہ وصول کیے گئے، کراچی سے مارچ 2022 میں 121 ارب روپے کا ہدف رکھا گیا ہے، لارج ٹیکس پیئر آفس نے مارچ 2022 میں کراچی سے 140 ارب روپے وصول کیے۔