اسلام آباد:(دنیا نیوز) ملک میں جاری سیاسی کشمکش کے دوران مہنگائی کے وار بھی جاری، ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.8 فیصد کا اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق مارچ 2022 میں مہنگائی کی شرح 12.7 فیصد رہی، مارچ میں دیہی علاقوں میں مہنگائی13.9 فیصد پر پہنچ گئی جبکہ شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 11.9 فیصد رہی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مارچ میں سالانہ بنیادوں پر ٹماٹر 148.65 فیصد مہنگے ہوئے، سالانہ بنیادوں پر کوکنگ آئل 48.05 فیصد، گھی 49.56 فیصد، دال مسور 38.32، سبزیاں 34.92، پھل 32 ، سرسوں کا تیل 59.91، گوشت 23.68، چکن 19.59 فی صد فیصد مہنگا ہوا۔
ماہانہ رپورٹ کے مطابق مارچ میں زندہ مرغی 33.63 فیصد مہنگی ہوئی، پھل15.17، گھی 8.32، کوکنگ آئل 5.05 فی صد مہنگا ہوا۔
اعدادوشمار کے مطابق پیاز 7.01، دودھ 1.52، بیسن 0.91 فیصد ، چائے 1.92 اور سرسوں کا تیل 8.73 فیصد مہنگا ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق مارچ میں ماہانہ بنیادوں پر ٹماٹر 36.53 فی صد، انڈے 14.75، آٹا 1.08 فی صد، آلو 3.68، چینی 1.02 فیصد سستی ہوئی۔