اسلام آباد:(دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے واضح کیا ہے کہ کریڈٹ نوٹس کا مسئلہ حل کرلیا گیا ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا کہ سیلز ٹیکس کے رجسٹرڈ تمام افراد خاص طور پر ریٹیلرز اور امپورٹرز کو یہ ترجیحاً کہا جاتا ہے کہ اگر ان کے بقایا سیلز ٹیکس ریٹرن جمع نہیں ہوئے تو وہ جلد از جلد جمع کروائیں تاکہ مزید تاخیر نہ ہو۔
ملکی محصولات کے ذمہ دار ادارے ایف بی آر کی جانب سے اعادہ کیا گیا ہے کہ وہ ٹیکس صارفین کو سہولیات پہنچانے کے اپنے عزم پہ قائم ہے۔
ایف بی آر نے اس مقصد کے لئے پالیسی اور عملی سطح پہ کئی تخلیقی منصوبے شروع کر رکھے ہیں تاکہ ملک میں کاروباری طبقے کو کاروبار میں آسانی ہو اور ملک میں بروقت ٹیکس ادائیگی کا کلچر پروان چڑھے۔