انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 186 روپے 97 پیسے کے ریٹ پر بند

Published On 21 April,2022 10:31 am

کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر نے 1 روپے 5 پیسے مہنگا ہو گیا، سٹاک مارکیٹ میں 290 پوائنٹس کمی کے ساتھ منفی رجحان دیکھا گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز صبح کے اوقات کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 1روپے8پیسے اضافے سے 187روپے ہو گئی، بعد ازاں لین دین کے دوران 20 پیسے مزید بڑھنے پر ڈالر ریٹ 187 روپے 20 پیسے پر پہنچ گیا تاہم ٹریڈنگ کے اختتام پر 186 روپے 97 پیسے پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ چندروز سے ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے، 5 دن میں ڈالر کی قیمت میں 5 روپے 42 پیسے کا اضافہ ہو چکا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 80 پیسے اضافے سے 188 روپے پر فروخت ہوا۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا، 32 پوائنٹس اضافے سے 100 انڈیکس 45 ہزار 975 پوائنٹس کی سطح پر آگیا تاہم بعد ازاں 100 انڈیکس 209 پوائنٹس کمی کے ساتھ 45 ہزار 733 پوائنٹس کی سطح پر گر گیا۔ ٹریڈنگ کے اختتام پر 290 پوائنٹس کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 45 ہزار 652 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
 

Advertisement