انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 46 پیسے مہنگا

Published On 27 June,2022 01:44 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی پرواز جاری ہے، روپے کے مقابلے 46 پیسے مہنگا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، 46 پیسے بڑھوتری سے 207 روپے 94 پیسے پر بند ہوا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے گراوٹ کے بعد 208 روپے پر فروخت ہوا۔

گذشتہ ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالرکی قیمت میں 25 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا تھا اور قیمت 207روپے 23 پیسے سے بڑھ کر 207 روپے 48 پیسے ہو گئی تھی۔
 

Advertisement