پاکستانی کرنسی مسلسل گراوٹ کا شکار، امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

Published On 22 August,2022 12:13 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے لگا ہے۔

پاکستانی روپیہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی گراوٹ کا شکار ہو گیا ہے، جبکہ امریکی ڈالر کی قدر میں بہتری کا سلسلہ آج بھی برقرار ہے۔

آج پھر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 85 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی 216 روپے 50 پسیے پر فروخت ہو رہی ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ بھی ڈالر کی قیمت 50 پیسے اضافہ اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 219 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کررہی ہے۔

ادھر ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کیساتھ سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی جاری ہے، سٹاک مارکیٹ میں 392 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 42 ہزار 828 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔