پاکستانی روپے کی بے قدری، امریکی ڈالر مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں مندی

Published On 14 November,2022 01:06 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کی قیمت بڑھنے لگی ہے، امریکی کرنسی کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 11 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 221 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں کمی دیکھنے میں آگئی، آج مارکیٹ کا آغاز 243 پوائنٹس کی کمی سے ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 42 ہزار 849 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔