ملک میں سونے کی قیمت بڑھ کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Published On 05 December,2022 06:07 pm

کراچی: (ویب دیسک) عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ملک میں غیریقینی سیاسی ومعاشی صورتحال اور زرمبادلہ کے موجودہ بحران نے سونے کی قیمتیں بھی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچا دی ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کی کمی سے 1794 ڈالر کی سطح آگئی۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے اضافے کے ساتھ بڑھ کر 164000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 601 روپے بڑھ کر 140604روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود چاندی کی قیمتیں برقرار رہیں۔ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1780روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1526.06 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
 

Advertisement