اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے تمام فیلڈ دفاتر 30 اور 31 دسمبر کو رات دیر تک کھلے رکھنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے تمام فیلڈ دفاتر 30 اور 31دسمبر کو رات دیر تک کھلے رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔
اس حوالے سے باضابطہ طور پر سرکلر جاری کردیا گیا ہے جس میں تمام ٹیکس پیئر آفسز(ایل ٹی یوز)میڈیئم ٹیکس پیئر آفسز،کارپوریٹ ٹیکس آفسز اور ریجنل ٹیکس آفسز(آر ٹی اوز)کے سربراہان کو آگاہ کیا گیا ہے کہ 30 دسمبر کو ایف بی آر کے تمام فیلڈ آفسز رات 8 بجے تک جبکہ 31 دسمبر بروز ہفتہ رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔