ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی، روپیہ مضبوط ہونے لگا، سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

Published On 09 February,2023 10:41 am

کراچی: (دنیا نیوز) روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے اختتام تک انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد امریکی کرنسی 270 روپے 51 پیسے پر بند ہوئی ہے۔

رواں ہفتے انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے 07 پیسے کمی ہوئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قیمت میں 3 روپے کمی واقع ہوئی جس کے بعد ڈالر 274 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 4 روز میں 9 روپے کمی واقع ہوئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، 611 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 100 انڈیکس 42 ہزار 334 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔