کراچی: (دنیا نیوز) روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں مزید کمی ، سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد امریکی کرنسی 270 روپے 51 پیسے پر بند ہوئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/h41q3JSeF6 pic.twitter.com/DQ58zWRzx3
— SBP (@StateBank_Pak) February 9, 2023
رواں ہفتے انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے 07 پیسے کمی ہوئی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قیمت میں 3 روپے کمی واقع ہوئی جس کے بعد ڈالر 274 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، 743 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 100 انڈیکس 42 ہزار466 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔