اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تجاویز حکومت کو بھجوا دیں

Published On 15 April,2023 07:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی جائیں یا عالمی تناظر میں 8 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا جائے، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے تجاویز حکومت کو بھجوا دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے اور پٹرول کی قیمت میں 5 روپے تک اضافے کی تجویز دی ہے جبکہ دوسری تجویز میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا کہا گیا ہے۔

وزیر خزانہ اوگرا کی سفارشات پر وزیراعظم سے مشاورت کریں گے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا، آئندہ 15 دن کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔