انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا، روپے کی قدر بحال ہونے لگی

Published On 20 April,2023 04:59 pm

کراچی: (دنیا نیوز) روپے کی قدر بحالی کا سلسلہ بدستور جاری، آج انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 42 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 47 پیسے پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 287 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہی ہے۔