روپے کی مسلسل بے قدری، انٹر بینک میں ڈالر مہنگا

Published On 27 April,2023 11:50 am

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

عید کی تعطیلات کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 71 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 284 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 39 پیسے پر بند ہوا تھا۔