کراچی: (دنیا نیوز) مسلسل کمی کے بعد اچانک انٹربینک میں ڈالر کی قیمت دوبارہ بڑھنے لگی۔
عید کی تعطیلات کے بعد شروع ہونیوالے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 53 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 92 پیسے پر بند ہوا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/19KEQFFYOe pic.twitter.com/bJcq5U9sgN
— SBP (@StateBank_Pak) April 27, 2023
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 39 پیسے پر بند ہوا تھا۔