روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

Published On 04 May,2023 04:51 pm

کراچی: (دنیا نیوز) روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 6 پیسے کمی واقع ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 82 پیسے کا ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 88 پیسے پر بند ہوا تھا۔