کراچی کیلئے بجلی کی قیمت مزید 3 روپے 93 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری

Published On 11 May,2023 07:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کر دی گئی جس کا نیپرا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کے مارچ کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں 3 روپے 93 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے، کے الیکٹرک کی جانب سے 4 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی تھی۔

نیپرا نے 3 مئی 2023 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، اطلاق صرف مئی کے بلوں پر ہو گا، لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز کے علاوہ دیگر صارفین سے اضافی چارجز وصول کیے جائیں گے۔