انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی ایک بار پھر اونچی اڑان

Published On 22 May,2023 11:46 am

کراچی: (دنیا نیوز) روپے کو روندتے ہوئے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک روپے 43 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں امریکی کرنسی 285 روپے 82 پیسے پر بند ہوئی تھی۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر بڑھنے لگی ہے، 5 روپے اضافے کے ساتھ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 306 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں کمی دیکھی گئی ہے، 406 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 193 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
 

Advertisement