اسلام آباد: (دنیا نیوز) بجٹ 2023-24 میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں کمیٹی نے سفارشات تیار کر لیں۔
کمیٹی میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وفاقی وزیر مصدق ملک اور معاون خصوصی شیزا فاطمہ شامل ہیں، 2 ممبران پرائیویٹ سیکٹر سے ہیں جن کا تعلق زراعت اور آئی ٹی کے شعبہ سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا بجٹ میں ریلیف اقدامات کی خود نگرانی کرنے کا فیصلہ
کمیٹی میں وفاقی سیکرٹریز اور ایف بی آر کے حکام بھی شامل ہیں، ذرائع کے مطابق کمیٹی اپنی حتمی سفارشات آئندہ 2 روز میں وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔
کمیٹی عوام کو دی جانے والی سبسڈیز عوام تک پہنچانے پر سفارشات دے گی، عوام کو دیا جانے والا ریلیف عام آدمی تک کم پہنچنے کی وجوہات بھی بیان کی جائیں گی۔