کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1 ڈالر کی کمی سے 1945 ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 1457 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ ایک ہزار 46 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے گھٹ کر 2850 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 42.87 روپے کمی کیساتھ 2443.41 روپے کی سطح پر آگئی۔