اسلام آباد : ( دنیا نیوز ) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر اسحاق ڈارسے اکاؤنٹنگ اینڈ آڈٹنگ آرگنائزیشن فار اسلامک فنانشل انسٹیٹیوشنز ( اے اے اوآئی ایف آئی ) کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین شیخ ابراہیم بن خلیفہ الخلیفہ نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور اے اے اوآئی ایف آئی کے درمیان سماجی بہبود، کاروبار، مالیاتی شعبہ جات اور ملک میں اسلامی مالیاتی صنعت اور کیپٹل مارکیٹ کے درمیان دوطرفہ روابط اور تعامل کو فروغ دینے کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر خزانہ نے شیخ ابراہیم بن خلیفہ الخلیفہ کو ملک کی اقتصادی اور ملک میں اسلامی مالیاتی نظام کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔
شیخ ابراہیم بن خلیفہ الخلیفہ نے پاکستان میں اسلامک مارکیٹس کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور پاکستان اور بحرین کے درمیان برادرانہ تعلقات کو سراہا جبکہ بحرین کے ساتھ پاکستان کی مسلسل حمایت کی بھی تعریف کی اور پاکستان میں سماجی بہبود کے مختلف منصوبے شروع کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
H.E.Sheikh Ebrahim Bin Khalifa Al Khalifa,Chairman Board of Turstees AAOIFI called on Finance Minister Senator Mohammad Ishaq Dar and exchanged views on enhancing mutual collaboration with Pakistan in social welfare, business & financial sectors (1/2).. pic.twitter.com/12X8iRCgPv
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) May 30, 2023