نیپرا نے بجلی 1 روپیہ 61 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

Published On 13 June,2023 12:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جون کیلئے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر نیپرا نے بجلی 1 روپیہ 61 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کے بعد بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی، سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 1 پیسہ فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمت کا اطلاق تمام ڈسکوز کیلئے صرف ماہ جون کے بلوں پر ہوگا، کے الیکٹرک، لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر اطلاق نہیں ہوگا۔