کراچی: (دنیا نیوز) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت دوبارہ بڑھنے لگی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر 287 روپے 26 پیسے پر بند ہوا ہے۔
— SBP (@StateBank_Pak) June 19, 2023
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 19 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 296 روپے پر برقرار ہے۔