اسلام آباد: (دنیا نیوز) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور وزارت خزانہ کے درمیان جنیوا ڈونر کانفرنس کے تحت فنانسنگ پر اختلافات سامنے آ گئے۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کے ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ پورا کرنے کیلئے پلان میں ڈونر کانفرنس سے ملنے والی رقم شامل تھی، آئی ایم ایف کو جنیوا ڈونر کانفرنس کے تحت جون تک 50 کروڑ ڈالر حاصل کرنے کا پلان دیا گیا، کانفرنس کے تحت ابھی تک صرف 15 کروڑ ڈالر موصول ہو سکے ہیں۔
جنیوا ڈونر کانفرنس کے تحت وزارت منصوبہ بندی اور وزارت خزانہ رقم حاصل کرنے میں ناکام رہی، وزارت منصوبہ بندی ڈونر کانفرنس کے تحت ہونے والوں معاہدوں پر پیشرفت کو بھی بڑھا نہ سکی۔
آئی ایم ایف کی جانب سے جنیوا ڈونر کانفرنس کے تحت فنانسنگ نہ ملنے پر اعتراض اٹھایا گیا، ڈونر کانفرنس کے تحت ملنے والی رقم سیلاب زدہ علاقوں میں ریکوری و بحالی کے کاموں پر خرچ ہونی ہے۔